Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

مذاکرات کی بات کرنے والا عمران خان کا ساتھی نہیں ہوسکتا، علیمہ خان

راولپنڈی (اوصاف نیوز)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں جو بھی رہنما مذاکرات کی بات کرتا ہے، اس کا بانی پی ٹی آئی یا ان کی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، اور نہ ہی وہ عمران خان کا ساتھی ہے۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا واضح پیغام خیبرپختونخوا کی قیادت کو دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی دو روزہ کانفرنس کے اعلامیے سے وہ لاعلم ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 22 نومبر کو پرامن احتجاج کی کال دی تھی، جبکہ ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچایا۔

انہوں نے توشہ خانہ کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف بنایا گیا یہ ایک بوگس مقدمہ ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پرسوں بھی پیغام دیا ہے کہ وہ قوم کے لیے ہر قربانی دینے، حتیٰ کہ شہادت قبول کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان کو 11 کتابیں بھجوائی گئی تھیں، تاہم جج کے مطابق ان میں سے 9 کتابیں انہیں موصول ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بڑا ریلیف مل گیا

یہ بھی پڑھیں