Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم وکٹ گر گئی

مظفرآباد (اوصاف نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے، کیونکہ باغ کے حلقہ شرقی باغ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی سردار میر اکبر خان آج مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

سردار میر اکبر خان باضابطہ طور پر ن لیگ میں شامل ہوں گے اور اس شمولیت کا اعلان وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ سردار میر اکبر خان چار بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور متعدد بار وزارتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔یاد رہے کہ 2021 کے انتخابات میں سردار میر اکبر خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس سے قبل وہ دو بار مسلم لیگ (ن)، ایک بار مسلم کانفرنس، اور ایک بار پی ٹی آئی سے منتخب ہو چکے ہیں۔پریس کانفرنس میں وفاقی وزرا اور ن لیگ آزاد کشمیر کی قیادت بھی شریک ہوں گے، جس کے بعد سردار میر اکبر خان کی شمولیت کی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سیمنٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

یہ بھی پڑھیں