Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

زلزلے کے جھٹکوں نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا

پاپوا نیو گنی (اوصاف نیوز) زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 اور گہرائی 108 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔
مزید پڑھیں :معروف فوٹوگرافرانتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیں