Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار ہے جہاں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق معروف فرسٹ کلاس کمپنی کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد فرسٹ کلاس گھی اور تیل 590 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسی کمپنی کا 5 کلو کا پیکٹ 30 روپے اضافے سے 2960 روپے کا ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مارکیٹوں میں فرسٹ کلاس کمپنی کا گھی اور تیل بھی 580 روپے فی کلو فروخت ہوتا دیکھا گیا تاہم قیمتوں میں مجموعی طور پر مسلسل اضافے نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کریں کیونکہ روزمرہ کی اشیائے ضرورت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام آدمی کی قوت خرید بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بیرونِ ملک سے آئی ہوئی اذیتناک وبا لاہور میں پھیل گئی، شہری بےخبر

یہ بھی پڑھیں