Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا حکومت نے جدید ترین الیکٹرک رکشہ متعارف کرادیا

پشاور(اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے کے پی سائنس ایجنڈے کے تحت جدید ترین الیکٹرک رکشہ متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق اس منصوبے سے ایندھن پر انحصار کم کرنے اور مرمت اور دیکھ بھال کے کم اخراجات میں مدد ملے گی۔ روایتی رکشوں کے مقابلے میں ڈرائیور دو گنا تک آمدنی حاصل کر سکیں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ الیکٹرک رکشے فضائی آلودگی کا سبب نہیں بنیں گے، بہترین نقل و حمل کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم کے طور پر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہائی اینڈ ٹیکنالوجی اور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کی نمائش منعقد ہوئی جس میں ہیپاٹائٹس بی اور سی، ایچ آئی وی ودیگر بیماریوں کیلئے مقامی پی سی آر کٹس کی نمائش کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت انوویشن پر مبنی ترقی اور خود انحصاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد قدرتی وسائل میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ویلیو ایڈیشن اور معاشی ترقی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت بایومیڈیسن اور ایڈوانسڈ میٹیریلز میں ابھرتی ٹیکنالوجیز پر کام کر رہی ہے، آج مصنوعی جلد کی تیاری کا پاکستان کا پہلا منصوبہ پیش کیا گیا، برن کیئر کے لیے مصنوعی جلد پاک آسٹریا فخہ شولے یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کی گئی، پی سی آر کٹس کا منصوبہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے بتایا کہ ای رکشہ منصوبے کے تحت الیکٹرک رکشوں کی تیاری سے فیول انحصار میں کمی ممکن ہوگی، ای اسٹڈی کارڈ کے ذریعے طلبہ کو ای بکس، جدید فیچرز اور اے آئی ٹیوٹرز کی سہولت میسر ہوگی۔
مزیدپڑھیں:چاندی کی قیمت پاکستان میں کیا ہے آج؟

یہ بھی پڑھیں