Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ٹرینوں میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا، وزیر ریلوے حنیف عباسی

راولپنڈی(اوصاف نیوز ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کو ملک کا پہلا اسمارٹ اسٹیشن بنا دیا ہے، کیمرے اور سکیورٹی سسٹم نصب ہے، 2026 میں دیگر بڑے اسٹیشنز بھی اسمارٹ بننے جا رہے ہیں، ٹرینوں میں بھی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلویز کی 2025 کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز نے 2025 میں 93 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔سال کے اختتام پر ریلوے تاریخ میں پہلی بار1 کھرب آمدن کاسنگِ میل عبور کرلے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کو ڈائریکٹوریٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، سیفٹی ڈائریکٹوریٹ بننے کے بعد حادثات کی شرح 0.09 سے 0.04 فیصد پر آگئی ہے، ڈائریکٹوریٹ بننے کے بعد ریلوے کو سیریس نوعیت کا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی کو ملک کا پہلا اسمارٹ اسٹیشن بنا دیا ہے، کیمرے اور سکیورٹی سسٹم نصب ہے، 2026 میں دیگر بڑے اسٹیشنز بھی اسمارٹ بننے جا رہے ہیں، ٹرینوں میں بھی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے نے صرف 8 ماہ میں ٹرینوں کے 8 ریکس کو اپ گریڈ کیا، شالیمار، پاک بزنس، لاثانی، فیض احمد فیض ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا گیا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ دسمبر 2026 تک پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینیں اپ گریڈ کر دیں گے۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد اسٹیشن اپ گریڈ کیے گئے، ریلوے کو ڈیجیٹائز کر دیا ہے، تمام بڑے اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم، ڈی وی ایم اور پی او ایس مشینیں موجود ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ لاہور، خانیوال، ملتان، کراچی اور راولپنڈی اسٹیشنوں کی صفائی کا انتظام آؤٹ سورس کیا، اب ان تمام اسٹیشنوں پر رات کے 12 بجے بھی صفائی ملتی ہے، اسٹیشنوں پرکھانے کا معیار بہتر کیا، فوڈ اتھارٹیز کسی بھی وقت چیک کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری ، وزیر اعظم نے قوم کو مبارکباد دیدی

یہ بھی پڑھیں