Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

کیا سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگے گی؟ماہرین نے بتادیا

اسلام آباد (اوصا ف نیوز) ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ کر 4485 ڈالر فی اونس تک جا پہنچے ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔

تاہم عوام میں یہ سوال زیرِ بحث ہے کہ آیا سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ آئندہ بھی جاری رہے گا یا نہیں۔

اس حوالے سے قیمتی دھاتوں کے ڈیلر اور سٹوریج فراہم کرنے والی کمپنی سلور بلین کے بانی گریگرسن کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار، بینک اور امیر خاندان سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

گریگرسن کے مطابق ان کے بیشتر صارفین سونا طویل مدت کے لیے خریدتے اور محفوظ رکھتے ہیں، اور ان کی اکثریت چار سال سے زائد عرصے تک سونا اپنے پاس رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کسی مرحلے پر سونے کی قیمتوں میں کمی بھی آ سکتی ہے، تاہم موجودہ عالمی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے آئندہ کم از کم پانچ سال تک سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:کچہری بازار میں دانت میں دباتے ہوئے موبائل بیڑی پھٹ گئی

یہ بھی پڑھیں