کراچی (اوصاف نیوز) ملک بھر میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 714 روپے اضافے سے 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے کا ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر اضافے سے 4505 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی 500 روپے اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح 7 ہزار 705 روپے کی ہوگئی۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
مزید پڑھیں:عدالت کا بڑا فیصلہ :عمران خان کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم




