کراچی (اوصاف نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی کامیاب نجکاری کے بعد اب اس کے نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل گزشتہ روز کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ عارف حبیب کنسورشیم نے اسے 135 ارب روپے کی بلند ترین قیمت لگا کر خریدا۔
پی آئی اے کی نجکاری کے بعد اس کا نیا نام اور لوگو کیا ہوگا؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حکومت پی آئی اے کی نجکاری کے بعد بھی اس کا قومی تشخص برقرار رکھنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
اس لیے نجکاری کے باوجود اسے قومی ایئرلائن کہا جائے گا اور اس کا نام پی آئی اے ہی رہے گا، جبکہ اس کا مشہور لوگو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خریداری کے بعد نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالیاتی اصلاحات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم قومی ایئرلائن کی قومی شناخت، برانڈ اور شناخت سے متعلق معاملات برقرار رہیں گے اور اس کی تاریخی اور علامتی حیثیت متاثر نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:ارشد ندیم کا ایک اور تاریخی اعزاز، قوم کا سر فخر سے بلند




