Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ارشد ندیم کا ایک اور تاریخی اعزاز، قوم کا سر فخر سے بلند

دبئی (اوصاف نیوز) اولمپک چیمپئن ارشد ندیم محمد بن راشد المکتوم کو گلوبل سپورٹس ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ دبئی میں کھیلوں کی پہلی عالمی کانفرنس میں اپنا ایوارڈ وصول کریں گے۔

پہلا دو روزہ ورلڈ اسپورٹس سمٹ 29 اور 30 ​​دسمبر کو دبئی میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے کھیلوں کی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم بھی سمٹ میں پاکستان کی واحد اسپورٹس شخصیت کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ارشد ندیم کو محمد بن راشد المکتوم گلوبل سپورٹس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اولمپک چیمپئن 28 دسمبر کو دبئی جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:فرحان سعید کا بیٹی کی پیدائش کے بارے میں انکشاف

یہ بھی پڑھیں