Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

مسیحی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (اوصاف نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ خصوصی بونس دینے کا اعلان کر دیا۔

اس سلسلے میں الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مسیحی ملازمین میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری اپنے بھائیوں اور بہنوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دل کے بہت قریب ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی ملازمین ہمارا فخر ہیں اور ان کی خدمات قابل تحسین ہیں، پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:مغربی کنارے کی عیسائی فلسطینی لڑکی نے زمین پر اسرائیلی قبضہ چھڑالیا

یہ بھی پڑھیں