اسلام آباد (اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ مری، گلیات اور اس کے گردونواح میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،گجرات، شیخوپورہ، نارووال، ملتان، کوٹ ادو، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بے نظیر آباد، موہنجوداڑو اور اس کے گردونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
وادی نیلم میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں مزید اضافہ، بالائی علاقوں میں 2 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، مظفرآباد میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لیہ میں پارہ منفی 8، گوپس میں منفی 4، کالام اور کوئٹہ میں منفی 3، قلات میں درجہ حرارت منفی 2 اور مالم جبہ میں منفی 1 ریکارڈ کیا گیا، اس دوران ملک بھر میں آج دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:جہیز پر پابندی کے بل کے حوالے سے بڑا فیصلہ

