کوئٹہ (اوصاف نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی نے مرمتی کام کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوئی سدرن گیس کے ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے باعث اے ون سٹی، بی ایم سی اور کوئٹہ ایونیو میں آج صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
اس کے علاوہ ریلوے ہاؤسنگ، فیصل ٹاؤن، ہزارہ ٹاؤن اور بروری روڈ کے علاقوں میں بھی مقررہ وقت کے دوران گیس بند رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی گیس کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:امتحانات پر پابندی عائد
