اسلام آباد (اوصاف نیوز) مخصوص نشستوں پر بحال کیے گئے قومی اسمبلی کے 19 ارکان کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مخصوص نشستوں پر بحال کیے گئے قومی اسمبلی کے 19 ارکان کو ایک سال سے زائد عرصے سے تنخواہیں وصول کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے جس کے لیے وزارت قانون نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
وزارت قانون کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بحال ہونے والے ارکان کے پہلے نوٹیفکیشن کا ہی اطلاق ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بحال ہونے والے ایم این ایز کو بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
انیس ایم این ایز کو روپے سے زائد معاوضہ ملنے کی توقع ہے۔ 110 ملین، ہر ایم این اے کو تقریباً روپے ملیں گے۔ 60 لاکھ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزارت قانون اور الیکشن کمیشن سے باضابطہ رہنمائی مانگ لی، الیکشن کمیشن نے تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پر چھوڑ دیا تھا۔
قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی حتمی منظوری کے بعد ارکان کو ادائیگیاں جنوری میں متوقع ہیں۔ 19 ایم این ایز کو 110 ملین روپے سے زائد کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔ ہر ایم این اے کو تقریباً 60 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے 13 مئی 2024 کو مخصوص نشستوں کے ارکان کو معطل کردیا تھا، 2 جولائی 2025 کو سپریم کورٹ نے تمام ارکان کو بحال کردیا۔
بحال ہونے والوں میں 16 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:یوکرین پر روس کا بڑا حملہ
