جدہ (اوصاف نیوز) جدہ سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی دو ایئر ہوسٹسز آپس میں لڑ پڑیں اور تلخ کلامی کے بعد بات لڑائی تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل روانگی کے وقت پی آئی اے کی خاتون ایئر ہوسٹسز کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ دونوں ایئر ہوسٹسز کے درمیان بات شروع ہوئی تو سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا اور پھر بات لڑائی تک پہنچ گئی۔
اس کے بعد قومی ایئرلائن کے افسر نے آکر دونوں کے درمیان ہاتھا پائی کی۔
پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ 23 دسمبر کو پیش آیا جس کے بعد انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں ایئر ہوسٹسز کو معطل کردیا۔
مزید پڑھیں:روس نے یوکرینی ڈرونز مار گرائے




