Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ کا پارٹی اسیران سے اظہاریکجہتی

لاہور (اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پارٹی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھروں میں جا رہا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کی ذمہ داری آئین کے تحفظ کی تحریک پر عائد ہوتی ہے، سڑکوں پر تحریک چلانا میری ذمہ داری ہے، میں اس تحریک کو بھرپور طریقے سے چلاؤں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لاہور میں پارٹی قیدیوں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کے گھر پہنچے۔

سہیل آفریدی نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی سے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں‌:پی آئی اے کی دو ایئر ہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی

یہ بھی پڑھیں