Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اوصاف نیوز)ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اے برینڈ اور بی برینڈ دونوں کمپنیوں نے اپنی مصنوعات مہنگی کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے برینڈ کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت 550 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 590 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح بی برینڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت 450 روپے سے بڑھا کر 500 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ بی برینڈ گھی کی قیمت 450 روپے سے بڑھ کر 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ گزشتہ 15 سے 20 دن کے دوران کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ طلب اور رسد کے توازن میں بگاڑ اور درآمدات میں کمی کے باعث قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں۔
مزید پڑھیں:کویت میں بڑی پابندی عائد کردی گئی

یہ بھی پڑھیں