Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

الیکشن ٹربیونل کا بڑا فیصلہ ،این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار

اسلام آباد (اوصاف نیوز) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

فیصلے کے مطابق ٹربیونل نے نواز شریف کی کامیابی کو قانونی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو برقرار رکھا ہے۔سماعت کے دوران نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل دیے اور مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

جس میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں پائی گئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور انتخابی عمل میں ضابطہ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

تاہم الیکشن ٹربیونل نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کرتے ہوئے نواز شریف کی کامیابی کو برقرار رکھا۔ اس فیصلے کے بعد این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 7 سو روپے کی بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں