لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی ہینڈ رائٹنگ بہتر بنانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
معاہدے کے تحت پی ای ایف سے منسلک اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو ان کی مجموعی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہینڈ رائٹنگ، تحریری مہارت اور خطاطی کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔
پی ای ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) بشریٰ نصیر اور سی این ایس کے چیف ایگزیکٹو امجد حسن نے معاہدے پر دستخط کیے، جس کے ساتھ اس منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔
اس منصوبے کا مقصد بنیادی تعلیمی مہارتوں کو مضبوط کرنا اور PEF کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں طلباء کے تحریری اظہار کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں:جیسن ہولڈر نے7 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

