Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

ا سپنر نعمان علی کا شاندار اعزاز

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان کے اسپنر نعمان علی شاندار کارکردگی کے باعث ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اس وقت 24 ویں نمبر پر ہیں، محمد عباس 28 ویں اور ساجد خان 29 ویں نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے جوش ٹونگ 13 درجے ترقی کر کے 30 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں جب کہ ان کے ہم وطن ہیری بروک تین درجے ترقی کرکے دوسرے، پاکستان کے سعود شکیل بھی ایک درجے ترقی کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی فہرست کے مطابق ٹیسٹ گیند بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ بدستور سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب حکومت کا سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں