Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

بسنت پر کس سائز کی پتنگیں اڑائی جائیں گی؟ فیصلہ کرلیا

لاہور (اوصاف نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بسنت منانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت بسنت کے دوران اڑائی جانے والی پتنگوں کے سائز اور دیگر قواعد و ضوابط کا تعین کر دیا گیا ہے۔ بسنت میں استعمال ہونے والی آخری سائز کی پتنگوں کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بسنت کے موقع پر اڑائی جانے والی پتنگوں کا سائز 37 انچ سے 43 انچ تک رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سائز سے بڑی یا غیر منظور شدہ پتنگیں اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلان کے مطابق بسنت کے دوران ڈیڑھ توا گڈا اور چھوٹے سائز کی پتنگیں اڑائی جائیں گی تاہم اس کے لیے شہریوں کو مخصوص اجازت نامہ لینا ہو گا۔ اس اقدام کا مقصد پتنگ بازی کو باقاعدہ اور محفوظ بنانا ہے۔

انتظامیہ نے غیر قانونی پتنگ بازی اور اس سے متعلقہ حادثات کو روکنے کے لیے پتنگ اور تار بنانے والوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ رجسٹرڈ پتنگوں پر ایک مخصوص بار کوڈ چسپاں کیا جائے گا جس کے ذریعے ان کی قانونی حیثیت کی تصدیق کی جا سکے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ڈیڑھ توا گڈا اور چھوٹے سائز کی پتنگیں بنانے کی اجازت دے دی ہے جب کہ ان پتنگوں کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں جس سے بسنت کے شوقین افراد میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے بسنت کے دوران ہونے والے حادثات میں کمی آئے گی اور شہری محفوظ ماحول میں پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیں‌:محسن نقوی کا اسلام آباد کےحوالے سے اہم اعلان

یہ بھی پڑھیں