پشاور(اوصاف نیوز)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ایک دفعہ پھر دھڑے بازی عروج پر پہنچ گئی اورسہیل آفریدی کا بطور وزیر اعلیٰ ہنی مون پیریڈ ختم ہونے پر پارٹی نے کارکردگی پوچھنا شروع کر دی۔
سہیل آفریدی سے کارکردگی کا جواب مانگنے والوں میں علی امین گنڈا پور گروپ متحرک ہے،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پر دہشت گردی نہ رکوانے ، کرپشن اور اقرباء پروری کے الزامات لگائے گیے تھے ۔
ذرائع کے مطابق گنڈا پور گروپ نے سوال اٹھایاہے کہ سہیل آفریدی کی وزارت کے بعد الزامات لگانے والوں نے دوبارہ کبھی دہشت گردی کا سوال کیوں نہیں اٹھایا ،کیا 8 اکتوبر کے بعد خیبر پختونخوا میں کرپشن ، دہشت گردی ختم ہو گئی یا مخصوص لوگ خاموش ہو گئے ۔
گنڈا پور گروپ کاالزام ہے کہ گنڈا پور کو ہٹانا مسائل کا حل نہیں تھا بلکہ جنید اکبر گروپ کو نوازنا تھا،گنڈا پور کے ہوتے ہوئے بڑے احتجاج ہوئے ،اسلام آباد کی طرف مارچ بھی کیے گیے ،سہیل آفریدی نے ذاتی حیثیت میں صرف لاہور کا دورہ کیا اور میڈیا پر بیان بازی کے بعد واپس آ گیا نتیجہ کچھ نا نکلا ۔
مزید پڑھیں: جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے


