لاہور( اوصاف نیوز) پنجاب حکومت نے جائیدادوں کے مالکانہ حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کے 20 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع ہو گیا ہے جس کے تحت اب گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لینڈ فرد اور رجسٹریوں کی جگہ لیں گے۔
سیالکوٹ میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل ہو گا اور مرحلہ وار اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست قریبی لینڈ ریکارڈ سنٹر میں جمع کرائی جا سکتی ہے، متعلقہ حکام، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی درخواست موصول ہونے، ڈیٹا چیک کرنے اور سروے کی تصدیق کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔
حکام کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سے فراڈ کا خاتمہ ہوگا، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ عوامی املاک کے تحفظ کی ضمانت بھی ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:پشاور؛ ورسک روڈ پر فائرنگ، خواجہ سرا جاں بحق




