Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پیرا میڈیکل اسٹاف سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی ہسپتالوں اور شعبہ جات کے پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی اور ترقی کے قوانین میں تبدیلی کر دی گئی۔

وفاقی وزارت صحت نے پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی اور ترقی کے قواعد میں ترمیم کر دی ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے بعد وزارت صحت نے ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 14 سے 17 تک بھرتیوں اور ترقیوں کے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پرنسپل ٹیکنیشن گریڈ 17 کی خالی آسامیوں میں سے 80 فیصد پر محکمانہ ترقی کے ذریعے بھرتی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 فیصد خالی آسامیوں پر براہ راست فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کی جائے گی۔ چیف ٹیکنیشن گریڈ 16 کی تمام خالی آسامیوں پر محکمانہ ملازمین کی تقرری پروموشن کے ذریعے کی جائے گی۔ پرنسپل ٹیکنیشن گریڈ 17 کی پوسٹ کے لیے متعلقہ فیلڈ میں سیکنڈ کلاس یا گریڈ C (16 سال کی تعلیم) کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق براہ راست بھرتی اور محکمانہ ترقی کے لیے امیدوار کی عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایک اور ملک نے یورو کرنسی اپنا لی

یہ بھی پڑھیں