دبئی (اوصاف نیوز) سڑک پر کرتب دکھانے والے ایک اور ڈرائیور کے خلاف کارروائی کر دی گئی۔ جبکہ گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس حوالے سے دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی بہت زیادہ شور مچا رہی تھی۔ گاڑی کے سٹنٹ نہ صرف پریشان کن بلکہ جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں۔
دبئی پولیس کے مطابق متنازع مواد شیئر کرنے پر قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:ہوم سیریز کا اعلان،پاکستانی ٹیم کے لیے نیا چیلنج


