Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

افغانستان میں جھڑپ، متعدد افراد زخمی

تخار ( نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبہ تخار کے ضلع چاہاب میں رہائشی علاقے کے قریب سونا نکالنے کے لیے آنے والے مقامی لوگوں اور طالبان کے کچھ ارکان کے درمیان تصادم میں دونوں جانب سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ طالبان پر پتھراؤ کر رہے ہیں جب کہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو میں مقامی لوگوں کو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی ویڈیو میں سونے کی کان کنی کرنے والی ایک کمپنی کے اہلکاروں کو بھاری مشینری کے ساتھ علاقے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ اہلکار سونے کی کان کنی کے لیے آپریشن شروع کرنا چاہتے تھے لیکن اس اقدام کی مخالفت کرنے والے مقامی باشندوں کی کمپنی کے اہلکاروں سے لڑائی ہو گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاؤں میں سونے کی تلاش میں آنے والے نامعلوم افراد نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جواب میں مظاہرین نے کمپنی کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔پتھراؤ اور جھڑپوں میں مزید لوگ زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ چار برسوں کے دوران افغانستان کے مختلف صوبوں میں معدنی وسائل پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ناقدین طویل عرصے سے معدنی وسائل کی کان کنی اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کے استعمال کے حوالے سے طالبان کی شفافیت پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سڑک پر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، گاڑی ضبط، بھاری جرمانہ

یہ بھی پڑھیں