کاراکاس (اوصاف نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی حملے کی تصدیق کر دی ہے، اور ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔
وینزویلین صدر نکولس مادورو نے کہا کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر دیا ہے، ہم امریکا کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں اور اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، امریکی جارحیت بین الاقوامی امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
مادورو نے امریکی حملے کو ملکی وسائل پر قبضے کی ایک کوشش قرار دیا اور کہا کہ امریکا وینزویلا کے اسٹریٹیجک وسائل، تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، انھوں نے کہا کہ ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کاراکاس میں سائرن بج رہے ہیں، دھماکوں کے بعد صدارتی محل کے ٹینک گشت کرنے لگے ہیں۔
وینزویلا حکومت کے ایک سرکاری بیان کے مطابق امریکا نے کئی ریاستوں میں شہری اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں، حملے کاراکاس کے ساتھ ساتھ مرانڈا، اراگوا اور لا گوائرا کی ریاستوں میں ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارت کا کھیل کے میدان میں متعصبانہ فیصلہ، بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر


