اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دفترخارجہ سےجاری بیان کےمطابق ٹیلیفونک گفتگو کےدوران دونوں رہنماؤں نےخطے کی تازہ صورت حال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا،وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےخطےمیں کشیدگی بڑھانےوالےاقدامات سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سےگریز کرنا چاہیے، علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے۔
جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے فروغ کیلئے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں:وینزویلا کے صدر نے امریکی حملے کی تصدیق کر دی، ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
