Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

مذاکرات کا بنیادی مطالبہ عمران خان سے ملاقات ہے، ان کے بغیر بات چیت ممکن نہیں: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے ان کا بنیادی اور واضح مطالبہ عمران خان سے براہِ راست ملاقات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ عمران خان کو کال کوٹھری میں رکھا جائے اور ان کی غیر موجودگی میں مذاکرات کیے جائیں، ایسا ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان پارٹی قیادت اور کارکنان کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان سے ملاقات کے بغیر کسی بھی قسم کی بات چیت بے معنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی موجودگی اور مشاورت کے بغیر مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو سب سے پہلے عمران خان سے ملاقاتوں میں حائل رکاوٹیں ختم کرنا ہوں گی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بیان مذاکراتی عمل کے لیے ایک اہم دباؤ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
مزید پڑھیں: تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ مشن پلان تیار

یہ بھی پڑھیں