Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

یونیورسٹی آف لاہور کی طالبہ ،چھت سے کود گئی،زخمی حالت میں اسپتال منتقل

لاہور (اوصاف نیوز)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ یونیورسٹی آف لاہور میں،21 سالہ طالبہ فاطمہ بلڈنگ کی دوسری منزل سے کود گئی۔

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ طالبہ نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔

طالبہ کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ ڈی فارم کی طالبہ اور نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ کی رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بھی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔
نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔

فاطمہ حسین کا تعلق شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی سے ہے۔ دوسری جانب طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیاگیا، تمام کلاسز آن لائن کردی گئیں۔

مزید پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں،راناسکندر حیات

یہ بھی پڑھیں