Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے آغاز کا باضابطہ اعلان

دمبولا (اوصاف نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلی جائے گی۔

سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز پاکستان کے لیے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم ہے۔ پاکستان نے گزشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سری لنکا کے خلاف تین میچ جیتے ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ سیریز تمام کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل یہاں کھیلنا ہمارے لیے بہت بڑا فائدہ ہے اور ہم جلد ہی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں، ہم انہیں موقع دیں گے اور مجھے امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اپریل میں مکمل کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں