Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اسکولوں کے بارے میں اہم حکومتی فیصلہ

لاہور (اوصاف نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ چھٹیوں میں سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے چھٹیوں کے دوران پرائیویٹ سکولز کھلنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی شکایت ملی تو متعلقہ سی ای او کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام نجی اور سرکاری اداروں کو تعطیلات کے دوران سکول نہ کھولنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہوگی، اسکول انتظامیہ اور اساتذہ احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں‌:نوجوان کاٹک ٹاک پر پولیس کو چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا

یہ بھی پڑھیں