انقرہ (اوصاف نیوز) صدر رجب طیب اردوان کی توہین کے الزام میں ترکیہ کے معروف کرد سیاستدان اور سابق قانون ساز رہنما صلاح الدین دمیرتاش کو 17 ماہ اور 15 دن قید کی سزا سنادی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سزا شمال مغربی ترکیہ کے ادرنا جیل میں قید 52 سالہ دمیرتاش کو مختلف مقدمات کے یکجا ہونے کے بعد دی گئی۔
جن میں صدر اردوان کے بارے میں برسوں پرانی تقاریر بھی شامل تھیں جن پر ان کے وکیل کے مطابق عدالتی کارروائی ابھی مکمل ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ صلاح الدین دمیرتاش ترکی کی کرد سیاست میں ایک نمایاں اور مقبول شخصیت ہیں جنھیں 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔اُس وقت انھیں مختلف دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں جیل میں رکھا گیا تھا جن میں سیاسی سرگرمیوں اور کرد قومی حقوق کے لیے ان کی سرگرمیاں شامل تھیں۔
مزید پڑھیں:لیسکونے افسران اور ملازمین کو رینٹ الائونس سے محروم کر دیا




