Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، شہری پریشان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ملک بھر میں چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جس کے باعث عام شہریوں بالخصوص غریب اور متوسط ​​طبقے کے لیے بنیادی اشیائے خوردونوش خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت اب 595 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گیا ہے جب کہ صاف گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو گرام کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی ہے۔

زندہ برائلر فارم کی قیمت 383 روپے، ہول سیل میں 397 روپے اور پرچون مارکیٹ میں 411 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گوشت کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ فارمی انڈے بھی مہنگے ہو گئے ہیں جو اب 320 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مرغی اور انڈے جیسی بنیادی اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صارفین کے بجٹ پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے جس سے غریب اور متوسط ​​طبقے کے لیے روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ یہ صورتحال سماجی سطح پر بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

دوسری جانب تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ پیداوار، خوراک کی سپلائی اور مارکیٹ میں بڑھتی لاگت ہے۔

اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں عوام کے لیے چکن اور انڈے جیسی بنیادی اشیائے خوردونوش کی دستیابی مزید مشکل ہو سکتی ہے جس سے مہنگائی میں اضافے کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں