کراچی (اوصاف نیوز) بنگلہ دیش کی بیمان ایئرلائن نے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کی بیمان ایئر لائن کی پہلی پرواز 29 جنوری جمعرات کو ڈھاکہ سے کراچی کے لیے اڑان بھرے گی۔
بیمان ایئر ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔
بیمان بنگلہ دیش ایئرلائن نے براہ راست پروازوں کے لیے سیٹوں کی بکنگ شروع کر دی ہے، بکنگ کھلتے ہی پہلی پروازوں کی تمام سیٹیں گھنٹوں میں بھر گئیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ممالک کے عوام پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے بنگلہ دیشی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کو 30 مارچ 2026 تک تین ماہ کے لیے پرواز کرنے کی اجازت ہوگی۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش ایئرلائنز کو منظور شدہ راستے سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ بیمان بنگلہ دیش ایئر کو پاکستانی فضائی حدود میں طے شدہ راستوں پر عمل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:ڈرائیونگ کے حوالے سے بڑا حکومتی اقدام
