Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ڈرائیونگ کے حوالے سے بڑا حکومتی اقدام

کراچی (اوصاف نیوز) سندھ پولیس نے شہریوں کی بڑی مشکلات کم کرتے ہوئے مفت ڈرائیونگ کلاسز کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق شہریوں کے لیے مفت ڈرائیونگ کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں انہیں ماہر انسٹرکٹر کی زیر نگرانی ڈرائیونگ سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا جائے گا۔

کلاسز میں ٹریفک قوانین، روڈ سائنز اور روڈ سیفٹی کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔ کورس کا دورانیہ ایک ہفتہ ہے جبکہ امیدواروں کو اسناد بھی فراہم کی جائیں گی۔

سندھ پولیس کے مطابق کلاسز کا انعقاد سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول سعید آباد کراچی میں کیا جارہا ہے جو پیر سے ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

رجسٹریشن کے لیے ایڈمن آفیسر سے واٹس ایپ نمبر 03152875152 اور آفس نمبر 02132812033 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بی وائی ڈی نے سب کو حیران کر دیا،نیو انرجی وہیکلز کی فروخت میں ریکارڈ قائم

یہ بھی پڑھیں