واشنگٹن (اوصاف نیوز) امریکی ویزوں کے لیے مالیاتی ضمانت (بانڈ) لگانے والے ممالک کی فہرست میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے بنگلہ دیش سمیت مزید 25 ممالک کو فہرست میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد بانڈز کی ضرورت والے ممالک کی کل تعداد 38 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی فہرست میں بنگلہ دیش، وینزویلا، نیپال اور کرغزستان سمیت ممالک بھی شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے 15,000 ڈالر تک کی مالی ضمانت (بانڈ) جمع کرانی ہوگی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بانڈ کی شرط کا اطلاق نئی شامل ہونے والی ریاستوں پر 21 جنوری سے ہوگا۔
مزید پڑھیں:جدید اور سستی موبائل سروسز کے لیے باضابطہ پالیسی نافذ
