Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جدید اور سستی موبائل سروسز کے لیے باضابطہ پالیسی نافذ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ملک میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کے لیے باقاعدہ پالیسی نافذ کر دی گئی، ابتدائی طور پر یہ لائسنس پندرہ سال کے لیے جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جدید اور سستی موبائل سروسز کی فراہمی کے اہداف میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کے لیے باقاعدہ پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔

اس پالیسی کے تحت ایم وی این اوز بغیر اسپیکٹرم کے موجودہ نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ مل کر اپنی موبائل سروسز فراہم کر سکیں گے، ابتدائی طور پر یہ لائسنس پندہ سال کے لیے جاری کیے جائیں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صارفین کے لیے مسابقت، جدت اور بہتر انتخاب کے مواقع بڑھیں گے جب کہ ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ قدم ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔

پی ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ ایم وی این او لائسنس کے اجراء کا عمل جلد شروع ہو جائے گا اور لائسنس کا مسودہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے جس میں تمام واضح شرائط و ضوابط شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:نادرا کی نئی سہولت، موبائل سے پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج ممکن

یہ بھی پڑھیں