کراچی (اوصاف نیوز) یونین کونسل میں پیدائش، موت، شادی اور طلاق کا موبائل فون پر اندراج کرانے کی سہولت فراہم کر دی گئی، یہ سہولت چھ شہروں میں دستیاب ہوگی۔
نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون پر یونین کونسل میں پیدائش، موت، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کی سہولت صوبہ سندھ کے 6 شہروں میں فراہم کی گئی ہے، جس سے شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کراچی ایسٹ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یار میں اب شہریوں کو رجسٹریشن کے لیے یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں میں بھی یہ سہولت فراہم کرنے پر کام جاری ہے اور جلد ہی یہ سہولت پورے سندھ میں دستیاب ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں:کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع، اپلائی کا طریقہ کار جانیے



