اسلام آباد(اوصاف نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جلال خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگرچہ یہ بات آن ریکارڈ نہیں، تاہم دو سے تین روز قبل عمران خان اور وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات ہو چکی ہے۔
جلال خان کے مطابق یہ ملاقات باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی گئی، لیکن سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے معلومات زیرِ گردش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
تاہم پاکستان تحریکِ انصاف یا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یہ ملاقات درست ہے تو اس کے اثرات آئندہ دنوں میں سیاسی منظرنامے پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چھٹیوں میں اسکول کھولنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان


