Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

لاہور (اوصاف نیوز) آٹے کی سرکاری قیمتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان وسیم سیال نے کہا ہے کہ ساہیوال میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومیہ 23 ہزار آٹے کے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آٹے کے 10 کلو تھیلے کا سرکاری ریٹ 905 روپے ہے جب کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں آٹے کی قیمت میں 10 سے 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 سے 2600 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

مل مالکان کے مطابق گندم کے 100 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 13 سے 15 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے.

پشاور میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کاریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں‌:جنگلی ہاتھی فٹبال کھیلنے میدان میں آگیا، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں