Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

موسم سرما کی تعطیلات سےمتعلق اہم خبر آگئی

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب ٹیچرز یونین نے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 10 روز کی توسیع کا مطالبہ کر دیا۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے شدید سردی کے پیش نظر پرائمری سکولوں کے طلباء کی موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 10 روز کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

یونین کے مطابق بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے اضافی چھٹیاں دینا ضروری اقدام ہو گا، جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا کہ شدید سردی کی وجہ سے چھوٹے بچوں میں نمونیا جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت بچوں کی صحت کو ترجیح دے اور صحت کے خطرات اور تعلیمی خلل سے بچنے کے لیے موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری فیصلے کرے۔
مزید پڑھیں‌:روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، درہم میں کمی، ریال میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں