تہران (اوصاف نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کرائے کے قاتلوں کو برداشت نہیں کرے گا۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانیوں کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔
رہبر معظم نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران میں اقتصادی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور 28 دسمبر سے جاری احتجاج میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ایران میں مظاہروں کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کی اہم شخصیت انتقال کر گئے




