لاہور (اوصاف نیوز) اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر کڑی تنقید کی ہے۔
لاہور بار کے صدارتی امیدوار کے کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نظم و ضبط کا فقدان ہے، ہر 100 افراد کا الگ لیڈر ہے، کل کا جلوس بہت بڑا تھا لیکن ایک بھی اسپیکر یا مائیکروفون نہیں تھا۔
محمودخان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، ہم یہاں عہدوں کے لیے نہیں آئے، ہماری سیاسی تربیت ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہے، ہم پاکستان میں تحریکوں کے وارث ہیں، کوئی اپنی غلطی تسلیم کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
بعد ازاں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے لاہور ہائی کورٹ کراچی شہدا ہال میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہمارے ملک میں خواتین کو آزادی ہے۔ آج بھی مردوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ خواتین کم ذہین ہوتی ہیں۔ صرف دوپٹہ پہن کر بازاروں میں جانے سے خواتین کے حقوق سلب نہیں ہوسکتے۔
محمودخان اچکزئی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خواتین کو یہ درجہ دیا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے لیکن آج بھی بلوچ سردار، پنجابی چوہدری، سندھی بزرگ اور پشتون خواتین کو یہ حق نہیں دیتے۔ عورتوں کو باپ کے حکم پر ہر قسم کے مردوں کے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ 8 فروری کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا، یہاں ظالموں کی پرورش ہوتی ہے، ہمیں خود کو منظم ہو کر اس نظام کے خلاف نکلنا ہوگا کیونکہ مظلوموں کی تعداد لاکھوں میں ہے جب کہ ظالم لاکھوں میں ہیں۔
احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن سوشل میڈیا پر اپنے رہنماؤں سے نالاں ہیں، وہ آج سے ایک دن کے لیے کاروبار بند کرنے کی مہم شروع کریں، 8 فروری کو سڑکوں پر نکلیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پی ٹی آئی کی ریلی سےمتعلق اہم انکشاف سامنے آ گیا




