Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاور بینک کے باعث مسافر طیارے میں آگ لگی گئی، 8 افراد ہسپتال

(اوصاف نیوز) چین سے جنوبی کوریا جانے والی پرواز میں پاور بینک میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد 8 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، آج صبح (10 جنوری 2026) کو ٹی وے ایئر کی پرواز TW634 چین کے صوبہ ہینان کے شہر سانیا سے جنوبی کوریا کے شہر چیونگ جو روانہ ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق پرواز صبح تقریباً 2.10 بجے روانہ ہوئی، جس میں 6 کریو ممبرز اور 32 مسافر سوار تھے۔ دورانِ پرواز کیبن کے اگلے حصے میں بیٹھے ایک مسافر کے کیری آن بیگ سے اچانک دھواں اٹھنا شروع ہوا، جس کی وجہ ایک پورٹیبل پاور بینک میں آگ لگنا بتایا گیا۔

ایئرلائن کے مطابق کیبن کریو نے فوری طور پر پاور بینک کو بیگ سے نکالا اور ہنگامی حفاظتی طریقہ کار کے تحت اسے پانی میں ڈال دیا، جس سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پرواز بحفاظت چیونگ جو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صبح 6.37 بجے لینڈ کر گئی، جو مقررہ وقت سے تقریباً 40 منٹ پہلے تھی۔

لینڈنگ کے بعد دھواں سانس میں جانے کے باعث 8 افراد، جن میں 5 مسافر اور 3 فلائٹ اٹینڈنٹس شامل تھے، قریبی اہسپتال منتقل کیے گئے۔ بعد ازاں تمام متاثرہ افراد کو طبی معائنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ اپنے گھروں کو واپس روانہ ہو گئے۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ لینڈ، انفراسٹرکچر اینڈ ٹرانسپورٹ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق پاور بینک کی گنجائش اور کیری آن سامان سے متعلق قواعد کی پاسداری کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی قوانین کے تحت یکم مارچ 2025 سے پاور بینکس کو کیبن کے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور ان پر سخت ضوابط لاگو ہیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد :سلنڈر دھماکے سے 4گھر زمین بوس،دولہا دلہن سمیت5افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں