Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

معروف بھارتی گلوکار و اداکار پرشانت تمانگ انتقال کر گئے

(اوصاف نیوز)بھارت کے معروف گلوکار اور اداکار انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح پرشانت تمانگ انتقال کر گئے۔

پرشانت تمانگ کی عمر 43 برس تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت فالج کے باعث دہلی میں ہوئی۔ پرشانت تمانگ نے مقبول ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے گلوکاری اور اداکاری دونوں میں کام کیا۔

انہوں نے 2006 میں انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد اپنا پہلا میوزک البم Dhanyavad ریلیز کیا اور کئی نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ، انہوں نے Paatal Lok (سِیزن 2) جیسی مقبول ویب سیریز میں بھی کام کیا جہاں ان کے کردار کو خاصی پذیرائی ملی۔
مزید پڑھیں:بھارت نے ایل او سی پر ’’جاسوسی‘‘ کے الزام میں’’ کبوتر گرفتار‘‘کر لیا

یہ بھی پڑھیں