ڈھاکہ (اوصاف نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بنگلہ دیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل کے بیان پر وضاحت جاری کردی۔
بی سی بی کے بیان کے مطابق ڈاکٹر آصف نذرل نے بی سی بی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان رابطے کا حوالہ دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بات چیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کے سیکیورٹی خدشات سے متعلق تھی، اس خط کو آئی سی سی کی جانب سے سرکاری ردعمل نہ سمجھا جائے۔
بی سی بی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ابھی تک آئی سی سی کے جواب کا انتظار کر رہا ہے، ہم نے اپنے میچز بھارت سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بی سی بی تصدیق کرتا ہے کہ وہ اب بھی آئی سی سی کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔
9 مئی حملہ کیس، عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو اشتہاری قرار دیدیامزید پڑھیں:




