Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس سپردخاک

لاہور (اوصاف نیوز) سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی نماز جنازہ غالب مارکیٹ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کرکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس جگر کے عارضے کے باعث 79 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ غالب مارکیٹ مسجد گلبرگ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں سابق کپتان مصباح الحق، سابق ٹیسٹ کرکٹرز ذاکر خان، ہمایوں فرحت اور اعزاز چیمہ کے علاوہ پی سی بی کے عملے، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:ٹی 20 ورلڈ کپ،نیدرلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں