Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران نے یورپی سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کر لیا

تہران (اوصاف نیوز) ایران میں برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

تہران میں وزارت خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو ایرانی مظاہروں میں مسلح فسادیوں کی ویڈیوز دکھائیں، جس میں ان کے ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایرانی مظاہرین کی حمایت واپس لیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی سفیروں کو امریکی امیگریشن افسر کی جانب سے امریکی ریاست مینیسوٹا میں خاتون کو گولی مارنے کی ویڈیو بھی دکھائی گئی اور امریکی اہلکار کی حمایت میں صدر ٹرمپ کا بیان بھی دکھایا گیا۔
مزید پڑھیں‌:ول اسمتھ نے شاہ رخ خان کے لیے خواہش کا اظہار کر دیا

یہ بھی پڑھیں