نئی دہلی (اوصاف نیوز) ہالی ووڈ سٹار اداکار ول اسمتھ نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کو ہندی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ ول اسمتھ نے دبئی میں اپنی نئی سیریز ’پول ٹو پول ود ول اسمتھ‘ کے پریمیئر سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر بالی ووڈ میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے بھارتی سینما کے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے شاہ رخ خان سے براہ راست درخواست کی کہ وہ انہیں ہندی فلم میں کاسٹ کریں۔
ہالی ووڈ اداکار نے بالی ووڈ میں شاہ رخ کے اعلیٰ مقام کو سراہا، ان کے لیے دیرینہ محبت کا اظہار کیا اور مستقبل میں ممکنہ تعاون کی امید ظاہر کی۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے شاہ رخ خان سے ہندی فلم میں کاسٹ کرنے کے بارے میں کہا کہ مجھے فلم میں لے لو۔
ول اسمتھ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ماضی میں سلمان خان اور امیتابھ بچن سے بات چیت کی تھی لیکن باہمی دلچسپی کے باوجود کوئی منصوبہ عملی نہیں ہو سکا۔
ہالی ووڈ میں اس وقت وہ اپنی نئی نیشنل جیوگرافک سیریز کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ 100 دنوں تک دنیا بھر میں انتہائی مشکل چیلنجز کا سامنا کرتے نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس سپردخاک


